English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹ میں انسانی اعضا اور ٹشوز کی منتقلی کا ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور

القمر

 اسلام آباد: سینیٹ نے انسانی اعضا اور ٹشوز کی منتقلی کا ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا جس کے تحت نادرا شناختی کارڈ جاری کرتے وقت شہری کی مرضی سے کارڈ پر آرگن ڈونر لکھا جائے گا۔

چیٸرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں انسانی اعضا اور ٹشوز کی منتقلی کا ترمیمی بل 2021ء کی تحریک قاٸمہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پیش کیا گیا جس کی کسی نے مخالفت نہیں کی۔

بل منظور کرنے کی تحریک سینیٹر سیمی زیدی نے پیش کی۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان سمیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ارکان نے بل کی حمایت کی جس پر چٸیرمین سینیٹ نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دی۔

بل کے تحت ڈونر کی رضا مندی سے اس کا نادرا شناختی کارڈ جاری کرتے وقت کارڈ  پر سرخ الفاظ میں اعضاء اور ٹشو ڈونر (آرگن ڈونر) لکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے