English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایکسپو 2020، ترکی نے میلہ لُوٹ لیا

القمر

ترکی نے اپنی صنعتی، ثقافتی و سیاحتی مصنوعات کے ساتھ دبئی ایکسپو 2020 پر دھاک بِٹھا دی ہے۔

دفاعی صنعت کے میدان میں ترکی کی حالیہ کامیابیاں زائرین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔

زائرین، ترکی کے اسٹال پر بائراکتار آقن جی محارب ڈرون سے سب سے زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔

ترکی کی مقامی گاڑی TOGG بھی دیکھنے والوں کی نظروں کو خیرہ کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ دستکاری کھڈیوں پر بُنے ہوئے کپڑے اور خصوصی ڈیزائن کئے ہوئے زیورات بھی نمائش کئے جا رہے ہیں۔

192 ممالک کی شرکت سے منعقدہ ایکسپو میں ترکی کو 1000 آرڈر مِلے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان بھی دورہ متحدہ عرب امارات کے دوسرے دن ایکسپو کا دورہ کریں گے اور ترکی کے قومی دن کا افتتاح کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے