ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدر کا یوکرینی ہم منصب سے رابطہ،سفارتکاری پر اتفاق

امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے صدر سے فون پر رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے روسی فوجی جارحیت کےخلاف سفارتکاری کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے ممکنہ روسی جارحیت پر امریکہ اور اتحادیوں کے فیصلہ کُن ردعمل کا بتایا۔

خبرکے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت 50 منٹ تک جاری رہی۔

اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔

امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دونوں کے درمیان بات چیت تعمیری تھی، دونوں صدور نے بات چیت جاری کرنے پر اتفاق کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں