English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا نے یوکرین میں متعین فوجیوں کودیگر ممالک منتقل کر دیا

القمر

کینیڈا نے اپنے کچھ فوجیوں کو یوکرین سے یورپ منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کینیڈین وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں کی منتقلی عارضی ہوگی، فیصلہ فوجیوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کینیڈین فوجیوں کی منتقلی کا مقصد یوکرین میں مشن بند کرنا نہیں۔

گزشتہ ہفتے امریکہ نے بھی یوکرینی فوجیوں کی تربیت پر مامور 160 اہلکار واپس بلانے کا کہا تھا۔

واضح رہے کہ  یوکرین کے صدر نے امریکی ہم منصب کو اظہار یکجہتی کے لیے کیف آنےکی دعوت دی ہےتاہم، وائٹ ہاؤس کی جانب سےاس پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب امریکہ جرمنی برطانیہ سمیت 19 ملکوں نے اپنےشہریوں کویوکرین چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ یورپی یونین نے یوکرین میں موجود اپنے اداروں کے غیر ضر وری عملے کو واپس بلا لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے