کراچی: ایم ایم اے کے ایم پی اے سید عبدالرشید نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔
سید عبدالرشید نے بتایا کہ قرآنِ پاک کی لازمی تعلیم سے متعلق قرارداد ایجنڈے پر ہونے کے باوجود نہیں لانے دی گئی، پیپلز پارٹی کی حکومت نصاب تعلیم کو سیکولر کرنے کی سازش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط پر اسمبلی میں عمل نہیں کیا جارہا، ایک سال سے بل جمع ہے جسے پیش نہیں کرنے دیا جارہا ہے، سندھ کی حکومت عوام دشمن ہے۔