انقرہ میں امریکہ کے سفیر جیفری فلیک نے کہا کہ نیٹو میں ترکی کے ساتھ شراکت پہلے سے کہیں زیادہ امہت اختیار کرگئی ہے ۔
نیٹو میں ترکی کی رکنیت کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بات کرتے ہوئے سفیر فلیک نے کہاکہ نیٹو کے پارٹنر اور اتحادی کی حیثیت سے 70 سالوں کے دوران نیٹو کی مشترکہ سلامتی میں ترکی کا تعاون ہمارے دوطرفہ تعلقات کا کلیدی عنصر رہا ہے۔
فلیک نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی ایک انتہائی اہم اتحادی ہے، جس کے ساتھ وہ مل کر بہت سے چیلنجنگ موجودہ مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں، نیٹو میں ترکی کی شراکتیں پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے اور ترکی کی قیادت نیٹو کے بنیادی اصولوں کی تشکیل جاری رکھے ہوئے ہے۔
سفیر فلیک نے کہا کہ ترکی، جس کی نیٹو میں دوسری بڑی فوج ہے، تیسرا اتحاد کا رکن ہے جو دنیا بھر میں کلیدی کارروائیوں میں سب سے زیادہ حصہ لے رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کے پاس نیٹو میں F-16 لڑاکا طیاروں کا دوسرا سب سے بڑا اسکوایڈرن رکھتا ہے ، فلیک نے کہا کہ ترکی نیٹو افواج کی تیاری کو ترجیح دیتا ہے اور ایسے وقت میں اتحاد کے بنیادی ستونوں کی ڈیٹرنس اور دفاع کی حمایت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مشن کو سنجیدگی سے انجام دے رہے ہیں۔
سفیر فلیک نے کہا کہ ہم اتحاد کے ذریعے ترکی کے ساتھ اپنی شراکت داری کو برقرار رکھنا اور مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ساتھ ہی موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ نیٹو میں ترکی کی مسلسل شراکتیں اس بات کی واضح یقین دہانی ہے کہ ہم مستحکم اتحاد کے مالک ہیں ۔
