English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹریٹ کرائم چیلنج ہے، حکومتی رٹ بحال کرینگے ، مراد علی شاہ

القمر
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ دسید مراد علی شاہ الیکشن کمیشن دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے کراچی کے عوام کے تعاون سے اس میگا سٹی سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا تھا اور اب دوبارہ ان کی حکومت نے اسٹریٹ کرائم کو ایک چیلنج کے طور پر لیا ہے اور حکومتی رٹ بحال کرنےکے لیے اس کا بھی خاتمہ کرے گی۔یہ بات انہوں نے ہفتے کو الیکشن کمیشن آفس میں پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو سینیٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی داخل کرانے اور ان کے تجویز کنندہ کے طور پر دستخط کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔سینیٹ کی یہ نشست پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں معاشی بدحالی کے باعث اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے لیکن صوبائی حکومت کے سربراہ ہونے کے ناطے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنا ان کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سٹی پولیس میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں اور امن و امان کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے،صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ہماری پولیس تھی جس نے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے شہر میں دہشت گردوں کو کچل دیا اور اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران قربانیاں دیکر دہشت گردی کی کارروائیوں پر قابو پایا۔انہوں نے کراچی کے لوگوں کو یقین دلایا کہ اب اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے