ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپرنٹنڈیٹ سینٹرل جیل حسن ستہو کیخلاف لاپتا شہری کیس کی سماعت

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل سے لاپتا شہری طاہر زمان کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر نے سندھ ہائی کورٹ کو ملزم سینئر سپرنٹنڈیٹ حسن ستہو کے خلاف چالان متعلقہ عدالت میں جمع کرانے کی یقین دہانی کرادی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کسی دبائو کے بغیر ہر حال میں تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ جمع کرائوں گا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ لاپتا طاہر زمان کیس سے بری کیا گیا تھا مگر جیل سے رہا نہیں کیا گیا، پتا چلا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل نے میرے بیٹے طاہر زمان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا‘طاہر زمان 2018ء میں جیل کے اندر سے لاپتا ہوا، دیگر لاپتا شہری واپس آچکے ہیں، طاہر زمان غائب ہے،عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں