ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسڑیلوی ریاست کوینز لینڈ شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں

آسڑیلوی ریاست  کوینز لینڈ میں  شدید بارشوں سے  پیدا ہونے والے سیلاب کی زد میں  آتے ہوئے ایک شخص ہلاک جبکہ 10 لا پتہ ہو گئے۔

کوئنز لینڈ سٹیٹ پولیس کی طرف سے دیے گئے بیان کے مطابق سن شائن کوسٹ کے شہر میں ایک 63 سالہ خاتون کی لاش ملی جو اپنی کار کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے نتیجے میں موت کے منہ میں چلی گئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ ریاست میں 10 افراد لاپتہ ہیں۔

پولیس نے شہریوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے ساتھ سفر کرنے سے گریز کریں۔

کوئنز لینڈ کی ریاست کی وزیر اعلی اناستاسیا  پالاسزک نے سیلاب کو "المیہ” قرار دیا ہے۔

سن شائن کوسٹ، نوسا اور جمپی علاقوں میں 7 اسکولوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا، جب کہ کئی ٹرینیں  نہ چل سکیں۔

آسٹریلوی بیورو آف میٹرولوجی نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔

نیو ساؤتھ وریاست کے دارالحکومت سڈنی میں 22 افراد کو سیلاب کی زد میں آنے سے  بچا لیا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں