ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک۔آرمینیا تعلقات کی بحالی پر مذاکرات جاری رکھنے کا عزم

ترکی اور آرمینیا کے درمیان  تعلقات کی مکمل بحالی پر مبنی مذاکرات بلا مشروط جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

 ترک امور خارجہ کے مطابق، ترکی  کے آرمینیا کے لیے خصوصی مندوب سردار قلیچ نے آج آرمینیا کے خصوصی نمائندہ روبن روبنیان سے ویانا میں ملاقات کی ۔

بیان میں بتایا گیا کہ ان مذاکرات کا اصل مقصد روس میں ہوئے پہلے اجلاس  سمیت ترکی اور آرمینیا کے مابین تعلقات کی مکمل بحالی کا اعادہ کرنا ہے،علاوہ ازیں، طرفین کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بلا مشروط مذارکات کے تسلسل کا اعادہ کیا گیا ۔

یاد رہے کہ دونوں مندوبین چودہ جنوری کو ماسکو میں یکجا ہوئے تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں