English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

القمر

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

روزنامہ  ینی شفق : "پوتین کے حکم کے بعد، Donbas میں فوجی آپریشن شروع "

روس -یوکرین بحران میں متوقع  حملے  کا آغاز ۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے  مشرقی  یوکرین میں ڈونباس میں خصوصی فوجی آپریشن شروع  کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 

روزنامہ خبر ترک: "یوکرین کے رہنما کا پہلا بیان: ہم اپنا دفاع کریں گے، حملہ نہیں کریں گے”

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ڈونباس کے علاقے میں روس کے فوجی آپریشن کے بارے میں کہا کہ "اگر ہماری جانوں، آزادیوں اور بچوں پر حملہ ہوا تو ہم اپنا دفاع کریں گے، ہم حملہ نہیں کریں گے، ہم اپنا دفاع کریں گے۔”

 

روزنامہ حریت: "ٹرکش ائیر لائینز  کا  اعلان:  یوکرین کے لیےپروازیں معطل”

ترکش ایئر لائنز (THY) کے ڈائیرکٹر جنرل  بلال ایکشی  نے کہا، "یوکرین کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے، آج یوکرین کے لیے ہماری تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔”

 

روزنامہ اسٹار: "صدر ایردوان  کے 40 دوروں  کا قریبی  جائزہ  "

فرانسیسی سیاسی اور نیوز میگزین لی پوائنٹ نے صدر رجب طیب ایردوان کے افریقہ کے دوروں پر ایک مضمون شائع کیا ہے۔ آرٹیکل میں بتایا گیا کہ صدر ایردوان  2005 سے اب تک تقریباً چالیس مرتبہ وزیر اعظم اور صدر کے طور پر افریقہ کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ افریقی براعظم کے ساتھ تجارت کا حجم 2 ارب سے بڑھ کر 25 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

 

روزنامہ صباح: "ترکی سے یونان  کو احتجاجی  مرسلہ "

وزارت خارجہ نے انقرہ میں یونان کے سفارت خانے کے انڈر سیکرٹری کو طلب کرتے ہوئے  یونانی کوسٹ گارڈ  کی جانب سے  گزشتہ روز ترک شہریوں کو زخمی  کرنے کے واقعے  سے متعلق  احتجاجی مراسلہ  دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے