English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین پر روسی حملے،تیل اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

القمر

روس کی جانب سے یو کرین پر حملے کے بعد تیل اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ اسٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہو گئیں۔

 روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیاجبکہ سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر بڑھ گئی ہے۔

عالمی اسٹاک ایکسچینجز میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آرہی ہے۔ جاپان، آسٹریلیا، چین، سنگاپور اور دیگر اسٹاک ایکسچینجز میں 3 فیصد تک مندی دیکھی گئی۔

یوکرین پر روسی حملے کے بعد کرپٹو کرنسی کی تجارت  بھی شدید مندی کی زد میں آگئی۔

بٹ کوائن کی قدر 6 فیصد سے زائد گر کر 35200 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے