English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  کی ٹیلی فونک ڈپلومیسی

القمر

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  کی ٹیلی فونک ڈپلومیسی کا سلسلہ جاری  ہے۔

میولود چاوش اولو  نےامریکہ  کے وزیر خارجہ  انتھونی بلنکن  اور  اور یوکرین کے وزیر خارجہ  دیمترو  کولیبا   سے ٹیلی فونک مذاکرات کیے ہیں۔

اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مذاکرات میں ، چاووش اولو نے کل یوکرین کی سرزمین پر روس کی طرف سے شروع کیے گئے فوجی آپریشن اور اس کے بعد ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ وہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ان  مذاکرات  کے حوالے سے تحریری بیان  جاری کیا ہے۔

امریکی وزیر بلنکن نے یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ترکی کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

دریں اثنا، دمیترو کولیبا نے یوکرین میں روس کی فوجی مداخلت کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ، انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

کولیبا نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کے خلاف روس کی "وحشیانہ جنگ” کو روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

کولیبا نے بتایا کہ بلنکن نے انہیں نئی ​​امریکی پابندیوں اور یوکرین کو نئے دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے  اور ہمیں دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔

یاد رہے روس نے گزشتہ روز یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے