English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین کے صدر ولادیمیرزِلنسکی کی روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے مذاکرات کرنے کی اپیل

القمر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ ” آئیے اموات کو روکنے کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں”

یوکرین کے رہنما زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو  پیغام میں کہا ہے کہ

” پورے  یوکرین میں  جھڑپیں  جاری ہیں۔ میں روسی فیڈریشن کے صدر (ولادیمیر پوتین) سے ایک بار پھر اپیل کرنا چاہوں گا: آؤ، لوگوں کو مرنے سے روکنے کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین پر روسی حملہ صرف حملہ نہیں ہے  بلکہ یورپ کے خلاف جنگ کا آغاز  ہے۔

یاد رہے روس نے گزشتہ روز یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے