ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باہمت طالبہ نے دست درازی کرنے والے موٹر سائیکل سوار کو پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کالج سے واپسی پر طالبہ سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم نے دست درازی کی اور پرس چھیننے کی کوشش کی۔یہ واقعہ جلالپور جٹاں کے علاقہ میں پیش آیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باہمت طالبہ نے ملزم کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے اسے موٹر سائیکل سے گرا دیا۔ جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔طالبہ نے پولیس کو واقعے کی فوری اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچتے ہی ناکہ بندی کرکے چند گھنٹوں میں ملزم کو ٹریس کیا اور گرفتار کرلیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ ایسے واقعات کی فوری 15 پر اطلاع دیا کریں اور طالبات وومن سیفٹی ایپ کا استعمال لازمی کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں