English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشیا، زلزلے سے اموات اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ

القمر

انڈونیشیا  کے جزیرہ سماٹرا میں  پیش آنے والے 6.2 کی شدت کے زلزلے میں اموات کی تعداد 8 جبکہ زخمیوں کی تعداد 86 تک  ہو گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے اعلان کیا کہ سماٹرا جزیرے کے شمال میں کل آنے والے زلزلے کی وجہ سے منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے آنے والےلوگوں کی تلاش جاری ہے۔

عبدالمہری کا کہنا ہے کہ زلزلے میں اب تک شناخت ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 8 اور زخمیوں کی تعداد 86 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے میں کم از کم 435 مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 6000 سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔

حکام کا کہنا  ہے کہ زلزلے سے علاقے میں  لینڈ سلائئڈنگکا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے