صدر رجب طیب ایردوان نے ازبکستان کے صدرشوکت مرزایف، ترکمانستان کے صدر قربان گولی بردی محمدوف اور آذربائیجان کے صدر الہام علی یف سے الگ الگ فون پر بات چیت کی۔
ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایردوان نے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت کا الگ سے جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں ازبکستان کے صدر مرزا یف، ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف، آذربائیجان کے صدر علی یف نے صدر ایردوان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
صدر ایردوان نے ہوجالی قتل عام کی 30 ویں برسی کے موقع پر شہداء کی مغرفت کی دعا کی اور آذربائیجان کے برادر عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔
