English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم ہر گز ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور آخری دم تک وطن کے لیے لڑیں گے، صدرِ یوکیرین

القمر

یوکیرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی نے سماجی رابطوں کے پیج پر لکھا ہے کہ  یہ بات سرا سر غلط  ہے کہ میں نے روسی قوتوں کے برخلاف اسلحہ کو پھینکنے کی اپیل  کی ہے، ہم ہر گز گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔

زیلنسکی نے  ملک سے فرار ہونے اور ہتھیار ڈالنے  کی اپیل کرنے کے دعووں کے برخلاف   ایک پیغام شیئر کرتے  ہوئے ان خبروں کی  تردید کی ہے۔

انہوں نے عوام سے   صبح خیر کہتے ہوئے کہا ہے کہ  اسوقت کئی من گھڑت خبریں گردش میں ہیں  کہ میں نے  ہتھیار ڈالنے کی اپیل کر دی ہے۔ ہم اپنے  ملک کا تحفظ کریں گے، ہمارا اسلحہ ہمارا سچ ہے، ہمارا سچ ہماری سر زمین ہے، ہمارا وطن ہے، ہمارے بچے ہیں ہم ان سب کا تحفظ کریں گے،  زندہ باد یوکیرین!

انہوں نے فرانسیسی صدر ماکرون سے ٹیلی فون پر بات چیت  کرنے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے اتحادی ہمیں ہتھیار اور فوجی سازو سامان فراہم کر رہے ہیں،   اتحاد جنگ کے خلاف فعال ہے۔‘‘

دوسری جانب امریکن واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق امریکی اور یوکرائنی حکام کے حوالے سے ریاستہائے متحدہ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ۔ روس کی طرف سےزیلنسکی کی گرفتاری یا اغوا کا سد باب کرنے کے لیے دارالحکومت کیف چھوڑنے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہےتاہم زیلنسکی نے اب تک ان پیشکشوں کو ٹھکرا دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کی رہنمائی کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

زیلنسکی نے کل صبح اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ روسیوں کا نمبر 1 ہدف وہ خود ہیں اور نمبر 2 کا ہدف ان کا خاندان ہے، لیکن وہ اپنے ملک کے دفاع کے لیے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے