English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس کے حملے پر مذمتی قرار داد کو روس نے ویٹو کر دیا

القمر

نیویارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کی تجویز پر  منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں  روسی  سفیر واسیلی نیبیزیا نے اپنی ویٹو پاور کا استعمال کیا۔

نیبیزیا نے "منفی” میں ووٹ دے کر اجلاس میں یوکرین پر موجودہ روسی حملے کی مذمت کرنے والی قرارداد کے مسودے کی منظوری  کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کر دی۔

اقوام متحدہ میں یوکرین کے مستقل نمائندے سرگئی کسلیٹسا نے روسی سفیر کے ویٹو فیصلے پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ "میرے ملک کے خلاف یہ جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک روس میں ہزاروں روسی فوجیوں کی لاشیں ان کی ماؤں کو واپس نہیں کی جاتیں۔”  جس پر دونوں کے درمیان شدید بحث و تکرار ہوئی۔

سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ جنگ کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن یہ  اس مقصد میں کامیاب نہیں  ہو سکا۔

ان کا کہنا تھا  کہ”ہمیں کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے، ہمیں امن کو ایک اور موقع دینا چاہیے۔ لیڈروں کو مذاکرات اور امن کی طرف رجوع کرنا چاہیے، فوجیوں کو اپنے اڈوں کو  واپس لوٹ جانا  چاہیے۔”

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یوکرین میں انسانی ضروریات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کم از کم ایک لاکھ  یوکرینی اپنا گھر بار چھوڑ چکے ہیں اور ان میں سے بہت سے ہمسایہ  ممالک کو راہ فرار اختیار کر چکے  ہیں۔

گوٹیریس نے اعلان کیا کہ انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس کہ جس میں چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے غیر جانبداری کا ووٹ استعمال کیا، کے فوراً بعد یوکرین میں بحران کے انتظام کے لیے امین عواد کو اقوام متحدہ کے یوکرین کرائسز کوآرڈینیٹر کے طور پر مقرر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے