English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا نے پھر میزائل تجربہ کر ڈالا

القمر

شمالی کوریا نے آج ایک اورمیزائل کا تجربہ کیا جو ایک بیلسٹک میزائل ہوسکتا ہے۔

جنوبی کوریا اور جاپان کے فوجی حکام تجربے پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کے گزشتہ ماہ میں ریکارڈ تعداد میں تجربات بعد رواں ماہ یہ پہلا تجربہ ہے۔

خبر کے مطابق، جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب ایک مبینہ بیلسٹک میزائل داغا ہے، میزائل سنان کے قریب ایک مقام سے فائر کیا گیا جہاں پیانگ یانگ کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ واقع ہے۔

ہوائی اڈہ میزائل تجربات کی جگہ رہا ہے، جہاں سے 16 جنوری کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائل کے تجربات بھی کیے گئے تھے۔

ے سی ایس کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز فائر کیے گئے میزائل نے تقریباً 620 کلومیٹر  کی زیادہ سے زیادہ اونچائی تک 300 کلومیٹر  تک کا فاصلہ طے کیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پرواز کا ڈیٹا ماضی میں کیے گئے ٹیسٹوں سے ملتا جلتا نہیں ہے، اور تجویز کیا کہ یہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہو سکتا ہے۔

جاپان کے وزیر دفاع نوبو کیشی کا اپنے ایک ٹیلیویژن بیان میں کہنا تھا کہ سال کے آغاز سے ہی مسلسل تجربات کیے جا رہے ہیں، شمالی کوریا تیزی سے بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا جاپان، خطے اور عالمی برادری کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

امریکی فوج کی انڈو پیسیفک کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے تازہ ترین تجربے کی مذمت کی اور شمالی کوریا سے عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا، تاہم، اس کا کہنا تھا کہ کہ اس تجربے سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اس سے قبل شمالی کوریا کی جانب سے آخری تجربہ 30 جنوری کو کیا گیا تھا، جب اس نے ہواسونگ 12 نامی درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

2017 کے بعد سے کے بعد سے سب سے بڑا ہتھیار کا تجربہ تھا، ہواسونگ-12 نے تقریباً 2,000 کلومیٹر  کی بلندی اور 800 کلومیٹر کی حد تک پرواز کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے