English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیئن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

القمر

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم گزشتہ چوبیس سالوں میں اپنے پہلے دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہے۔

اس دورے کے دوران یہ ٹیم تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

آسٹریلوی ٹیم آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان آئی تھی۔

سن 2009 میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں رک گئی تھیں تاہم پچھلے کچھ عرصے میں ایک مرتبہ پھر غیرملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ حالیہ چند  سالوں میں زمبابوے، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں پاکستان کے دورے کر چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے