حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی وو فاقی پارلیمانی سیکرٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج یہاں سندھ کی عوام میں موجود ہوں اور پی ٹی آئی قیادت سندھ حقوق مارچ میں نکلے ہوئے ہیں۔ ہمیں سندھ کے حقوق دلانے کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی نے عوام کو تیروں
سے چھلنی کر دیا۔عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور سندھ کی عوا م کو 15سال تک گھماتی رہی۔30سال پہلے پیپلز پارٹی نے عوام سے روٹی،کپڑا اور مکان کا وعدہ کیا تھا لیکن آج تک وفا نہ ہو سکا۔اور آج آپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ سندھ میں نا اسپتال ہے،نہ اسکول ،نہ روٹی ہے اور نہ ہی مکان۔ یہاں تک کہ سندھ کی عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ،سڑکیں کئی سال سے ٹوٹی پھوٹی ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے وزراء کہتے ہیں ہم نے سندھ کو پیرس بنا دیا۔دوسرے صوبوں میں پی ٹی آئی حکومت عوام کو ہیلتھ کارڈدے رہی ہے لیکن سندھ کے کرپٹ حکمران جو 30سال سے سندھ پر قابض ہیں وہ نہیں چاہتے کہ تحریک انصاف سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات میسر کرے۔
