English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمن: حوثی اسمگلروں سے برآمد حشیش اور نشہ آور گولیوں کا ذخیرہ نذر آتش

صنعا : یمنی حکومت کی جانب سے منشیات کو نذرآتش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں سیکورٹی حکام نے صوبہ حجہ کے شمال میں بڑی مقدار میں حشیش اور ہزاروں نشہ آور گولیاں نذر آتش کردیں۔ یمنی حکام کا کہنا ہے کہ یہ منشیات حوثی جرائم پیشہ گروہوں سے تعلق رکھنے والے اسمگلروں سے پکڑی گئی تھیں۔فوجی دستوں اورانٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 4ماہ کے دوران قبضے میں لی گئی 1158 کلو گرام چرس اور 7ہزار 700 غیر قانونی نشہ آور گولیاں جلادی گئیں،جس کے بعد 3سالوں میں تلف ہونے والی چرس کی کل مقدار 4ٹن سے زیادہ ہو گئی ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے