روس۔ یوکرین جنگ کو شروع ہوئے آج 12 واں دن ہے اور ان 12 دنوں میں یوکرین پر 600 روسی میزائل گرائے گئے ہیں۔
پینٹاگون سے ایک بااختیار شخصیت کے جاریکردہ بیان کے حوالے سے سی این این کی شائع کردہ خبر کے مطابق روس نے جنگ سے قبل یوکرین کی سرحد پر متعین فوج کے 95 فیصد کو یوکرین میں داخل کر دیا ہے۔ جنگ کے پہلے دن سے اب تک روس کی طرف سے یوکرین پر 600 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
مذکورہ شخصیت نے کہا ہے کہ روس کو یوکرین کی طرف سے طاقتور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ روسی فوجیں ابھی تک کیف، ہارکیف، چیرنیگیف اور ماریوپول میں پیش قدمی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں یوکرین کے عوام کو، ملک کے بیشتر مقامات پر ابھی تک مواصلات، انٹرنیٹ اور میڈیا ذرائع میسر ہیں۔