کراچی:ایڈمنسٹریٹرکراچی بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی میں صرف اپنے چندے کیلئے آتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ جن سے وزیر اعظم ملتے نہیں تھے ان ارکان اسمبلی کو بھی اب چائے پر بلایا جارہا ہے، یہ ثابت ہوگیا کہ ان کی اپنی صفوں میں اعتماد نہیں، اپوزیشن نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا اور راہ فرار اختیار کی۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صفوں میں اعتماد نظر نہیں آرہے ہیں، پی ٹی آئی کا اپنا نمبر 172 نہیں ہے، تینوں جماعتوں نے پاکستان کو بچانے کے لیے ساتھ بیٹھیں ہیں، وزیر اعظم شہر میں صرف اپنے چندے کے لیے آتے ہیں یا پھر اپنی نوکری بچانے کیلئے آتے ہیں۔
