English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انطالیہ میں روس۔ یوکیرین۔ ترکی سہہ فریقی اجلاس کی عالمی سطح پر وسیع بازگشت

القمر

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے بیان کہ وہ کل انطالیہ ڈپلومیٹک فورم میں اپنے روسی اور یوکرینی ہم منصبوں سرگئی لاوروف اور دیمترو کولیبا سے سہہ فریقی فارمیٹ پر ملاقات کریں گےکی عالمی رائے عامہ میں وسیع پیمانے پر بازگشت سنائی دی ہے۔

جرمن پریس نے لکھا ہے کہ ان کی نظریں انطالیہ میں ہونے والے اس اہم اجلاس کی طرف مبذول کرائی گئی ہیں جو اس بحران کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

تاگیس چاؤ انٹرنیٹ پورٹل پر، یوکرین کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی ذرائع سے حل تلاش کرنے کی کوشش پر توجہ دی گئی، اور اس جانب اشارہ دیا گیا ہے  کہ 10 مارچ کو ہونے والی میٹنگ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بین الاحکومتی مشاورت ہوگی۔

 جرمن اخبار درر اشپیگل نے اس حوالے سے اپنی  خبر کے لیے یہ سرخی لگائی ہے ’’میٹنگ جمعرات کے روز‘‘۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ ملاقات روس کے حملوں کے آغاز کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات ہو گی اخبار نے لکھا ہے کہ  "دونوں ممالک کے چھوٹے وفود کسی عملی معاہدے تک  پہنچے بغیر ملاقاتیں کر چکے ہیں اب وہ ترکی کی ثالثی میں ملاقات کر رہے ہیں۔”

امریکی پولیٹیکو اخبار کا کہنا ہے کہ  یہ ملاقات یوکرین پر حملے کے آغاز کے ٹھیک دو ہفتے بعد ہو گی، جہاں 15 لاکھ سے زائد افراد ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

فرانسیسی پریس نے نشاندہی کی ہے کہ روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد وزیر خارجہ لاوروف اپنا پہلا غیر ملکی دورہ انطالیہ میں سر انجام دیں گے۔

انقرہ حملوں کے آغاز سے ہی توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے کی وضاحت کرنے والا اخبار لکھتا ہے کہ "صدر رجب طیب ایردوان نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی حوصلہ افزائی  میں بھرپور حصہ لیا ہے۔”

بیلجیئم کے سرکاری چینل RTBF نے یہ بھی اطلاع دی کہ صدر ایردوان نے یوکرین میں انسانی ہمدردی کی راہداریوں کو فی الفور” کھولنے پر زور دیا ہے۔

جب کہ روسی اخبار کومرسانت نے  خبر دی کہ "لاوروف اور کولیبا انطالیہ میں موجودہ  بحران پر بات چیت کریں گے”، ازوسطیہ  اخبار نے "لاوروف اور کولیبا انطالیہ میں ملاقات پر رضامند ہو گئے” کی سرخی لگائی  ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے