English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم عمران خان کا پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

القمر

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اگلے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے کمیٹی بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی اور پنجاب میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا یے، پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی بنا دی ہے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے، جہاں اہم فیصلےاور ملاقاتیں متوقع ہیں، وزیراعظم نےگورنرپنجاب کو ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ ہاوس بلالیا ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم گورنر پنجاب سے سیاسی صورتحال کے حوالے سے بات کریں گے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور پنجاب میں طرز حکومت سے مطمئن نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے