ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو، منشیات فروش گینگ کے درمیان مسلح تصادم

میکسیکو میں منشیات فروشوں کے درمیان تصادم میں گینگ کے 5 ارکان  ہلاک ہو گئے۔

میچو آکان ریاستی پولیس نے اعلان کیا کہ ریاست کے نیوو پارنگاریکیوٹیرو علاقے میں ایک دوسرے پر اجارہ داری قائم کرنے  کی جدوجہد کرنے والے دو گینگ کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے  کہ انہیں جائے وقوعہ سے 5 لاشیں ملی ہیں اور تصادم کے حوالے سے 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

گورنر الفریڈو رامیرز بیڈولہ نے تصادم اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

Aguililla شہر کے میئر جو کہ Michoacan میں فٹ بال اسٹیڈیم کی تحقیقات کر رہے تھے، گزشتہ روز ایک مسلح حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں