English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری تنویر دبئی فرار کی کوشش میں گرفتار

القمر

 کراچی: ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری تنویر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق سابق لیگی ایم این اے چوہدری تنویر کی گرفتاری جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر اس وقت عمل میں آئی جب وہ ایک غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی فرار ہونا چاہتے تھا۔

چوہدری تنویر بدعنوانی کے کیسز میں اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلوب ہیں اور ان کا نام واچ لسٹ میں بھی ڈالا گیا تھا۔

ملزم کے خلاف راولپنڈی میں اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے اینٹی کرپشن پنجاب کو چودھری تنویر کی گرفتاری سے متعلق مطلع کردیا گیا ہے، آج انہیں اینٹی کرپشن کے حوالے بھی کیا جائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے