English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رشتے سے انکار پر اپنی ہم جماعت طالبہ کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

القمر

 لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کی سائبر کرائم ونگ نے رشتے سے انکار پر اپنی ہم جماعت طالبہ کو دھمکیاں اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور سے کاشف نامی ملزم کو گرفتار کیا جو اپنی کلاس فیلو سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کی جانب سے انکار پر ملزم نے دھمکیاں دیں کہ وہ اس کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کردے گا۔

گرفتار ملزم کاشف نے لڑکی بن کر اپنی کلاس فیلو کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں اور رشتے کے لیے دلاؤ ڈالا۔ رشتے نہ دینے کی صورت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

لڑکی نے جب رشتے سے انکار کیا تو ملزم نے اس کے والد سے بھی دوستی کی اور ڈرایا کہ وہ انہیں نازیبا مواد بھیج دے گا۔ بعد ازاں ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے