مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کے مظلوموں کی آہیں آج ان کا پیچھا کر رہی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ آج مجھے وہ الفاظ یاد آ رہے ہیں جو آپ نے ہزارہ برادری کو کہے تھے جو اپنے پیاروں کی لاشیں اپنے سامنے رکھ کر سردی میں دھرنا دیے بیٹھے تھے اور آپ کو پکار رہے تھے! ”میں بلیک میل نہیں ہوں گا!“ مظلوموں کی وہ آہیں اب آپ کا پیچھا کر رہی ہیں!
ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی اراکین کو نااہلی اور گھیراو کی دھمکیاں دے کر زبردستی ساتھ رکھنے کی سر توڑ کوششوں کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو اور جہاں اتہادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد بھی
آپ پسپا ہو رہےہوں؟ یہ حکومت نہیں ذلت ہے، شرمندگی ہے!— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2022
مریم نواز نے لکھا کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی اراکین کو نااہلی اور گھیرائو کی دھمکیاں دے کر زبردستی ساتھ رکھنے کی سر توڑ کوششوں کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو اور جہاں اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد بھی آپ پسپا ہو رہےہوں؟ یہ حکومت نہیں ذلت ہے، شرمندگی ہے!
اے طائرِ لاہوتی! اس رزق سے موت اچھی، جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی! مگر یہ عزت والے انسان کے لیے ہے، آپ کے لیے نہیں [email protected]
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2022
اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اے طائرِ لاہوتی! اس رزق سے موت اچھی، جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی! مگر یہ عزت والے انسان کے لیے ہے، آپ کے لیے نہیں۔
آج مجھے وہ الفاظ یاد آ رہے ہیں جو آپ نے ہزارہ برادری کو کہے تھے جو اپنے پیاروں کی لاشیں اپنے سامنے رکھ کر سردی میں دھرنا دیے بیٹھے تھے اور آپ کو پکار رہے تھے! ”میں بلیک میل نہیں ہوں گا!“
مظلوموں کی وہ آہیں اب آپ کا پیچھا کر رہی ہیں!— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2022
