ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تبدیلی کی ہوا چل پڑی، اہم رہنما نے عمران خان اور پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

صوبہ سندھ سےسینئر سیاسی رہنما عبدالرشید گوڈیل نے تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ رشید گوڈیل گذشتہ ڈیڑھ سال سے غیر فعال اور گھر پر ہیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف چھوڑ چکا ہوں، اب میرا سیاست سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ پی ٹٰی آئی چھوڑ کر کسی سیاسی پارٹی میں نہیں جا رہا، صرف اپنے کاروبار پر دھیان دوں گا۔

عبدالرشید گوڈیل نے کہا ہے کہ میں کراچی کی ترقی، استحکام اور مسائل کے حل کے لیے تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان شہر قائد کے لیے کچھ نہ کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ میں تین گروپس کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی اور کارکنان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ خیال رہے کہ عبدالرشید گوڈیل نے 2018ء میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ پارٹی میں سینئر نائب صدر کے عہدے پر بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں