English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم قومی اسمبلی کے متعدد اراکین سے ملاقاتیں سر انجام دیں گے

القمر

تحریک عدم اعتماد پر ساتھیوں کو اعتماد میں لینے کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے آئندہ دو روز میں کئی اراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ دو دن ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان ہفتہ اور اتوار متعدد ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ارکان قومی اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے بات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے ارکان اسمبلی کو اپنی حکمت عملی سے بھی آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ ملاقات کرنے والے ارکان کی فہرست تیار کرلی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے