"وان شاپنگ فیسٹ” کے نام سے شاپنگ فیسٹیول، جو اس سال 6 ویں بار منعقد کیا گ جا رہا ہے میں ایران میں 14 روزہ نوروز کی تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑی تعداد میں ایرانی باشندے اس اس شہر کا رخ کررہے ہیں۔
وان شہر کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے،مختلف برانڈز کو متعارف کروانے اور مقامی مارکیٹ میں روزگار میں تیزی لانے کے مقصد کے تحت ایران میں نوروز کے موقع ا پر ” وان شاپنگ فیسٹ ” فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
شاپنگ فیسٹیول، جو کہ نئی قسم کے کورونا وائرس (کووِڈ-19) کی وجہ سے 2 سال تک معطل رہا تفریحی تقریبات کے ساتھ 14 دن تک جاری رہے گا۔
وان میں 29 مارچ تک شہر کے مختلف علاقوں میں تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔