English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

201 ارب روپے مالیت کے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی منظوری

القمر

 اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے 201 ارب روپے مالیت کے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی منظوری دیدی. 

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہونے والے ایکنک کے میں بتایا گیا یہ منصوبہ سرکاری اور نجی شراکت داری کے تحت 3 سال کی مدت کے اندر شہری آبادی کی آمدورفت کے لیے تعمیر کی جانے والی 43 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک پر مشتمل ہے۔

کراچی سرکلر ریلوے مینجمنٹ کمیٹی منصوبے کو فعال بنانے اوراس کی مرمت سے متعلق نگرانی کی ذمہ دار ہوگی۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے براہ راست بھرتی کئے جانے والے ملازمین پراجیکٹ پے اسکیلز میں 75 فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے 35 اضلاع کے لیے 30 ارب 26 کروڑ 87 لاکھ روپے کی لاگت سے رورل اکنامک ٹرانسفرمیشن پراجیکٹ کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے