English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوہاٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، 2 بچے اور خاتون جاں بحق

القمر

 پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آر کوہاٹ کے علاقے جوا کی لنڈی وال میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے۔

دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 خواتین اور تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے زخمیوں اور مرنے والوں کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے