English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر رجب طیب ایردوان کا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سےٹیلی فونک رابطہ

القمر

صدر رجب طیب ایردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سےٹیلی فونک رابطہ قائم کیا ہے۔

صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بات چیت  میں یوکرین روس جنگ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت میں  صدر ایردوان نے کہا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے سفارت کاری کے میدان میں بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور ان کا مقصد جلد از جلد مستقل جنگ بندی کرنا ہے کیونکہ  جنگ کے جاری رہنے سے  کسی کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ وہ صدر زیلینسکی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ایک میز پر لوانے کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ یوکرین اوراس کے  پڑوسی ممالک  میں یوکرینی باشندوں کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں، صدر ایردوان نے انسانی ہمدردی کی راہداریوں کے موثر  طریقے سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یاد رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے