صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایسے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں، جن پر مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ان بینرز پر ”وقت کی مجبوری، شہباز شریف ضروری” کے نعرے درج ہیں۔
لاہور میں ق لیگ کے بعد ن لیگ والے نے وزیر اعظم شہباز شریف کے حق میں پینا فلیکس آویزاں کردیں!#ضمیر_فروشوں_کو_نا_اہل_کرو#PTIGovernment https://t.co/d9riPKMj85 pic.twitter.com/5VNrFD0X0D
— SohaiL Baloch (@Sohailabasbloch) March 18, 2022
یاد رہے کہ اپوزیشن کی حالیہ تحریک عدم اعتماد کی جدوجہد کے بعد جو صورتحال سامنے آئی ہے اس کے مطابق اپوزیشن مبینہ طور پر شہباز شریف کو وزیراعظم اور چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر رضامند ہوئی ہے۔
ان پوسٹرز اور بینرز پر ووٹ کو عزت دو، انشاء اللہ وزیراعظم شہباز شریف، ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے، وقت کی مجبوری شہباز شریف ضروری، قوم کی آواز انشاء اللہ شہباز سمیت مختلف نعرے درج ہیں۔
‘وزیراعظم پاکستان شہباز شریف’ کے بینر لگ گئے ۔ ۔ ۔#SamaaTV pic.twitter.com/XBDCv12WhK
— SAMAA TV (@SAMAATV) March 18, 2022
ان بینرز پر مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین جن میں نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے علاوہ رانا ثناء اللہ، خرم دستگیر اور دیگر اہم رہنماؤں کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔
لاہور میں کینال روڈ سے احتساب عدالت تک انشاء اللہ وزیراعظم شہباز شریف کے پوسٹرز لگا دیئے گئے ہیں۔ جن پر حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔
