امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک بس پر مسلح حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فلوریڈا کی براورڈ بلدیہ سے پولیس حکام کے مطابق فورٹ لاڈل کے جوار میں بس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بس دیگر گاڑیوں کے ساتھ ٹکرا گئی۔
بس میں سوار ایک شخص موقع پر اور ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ 2 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
حکام کے مطابق حملہ آور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
