وزیراعظم عمران خان کی بھارت کی تعریفیں کرنے کا بیان بھارتی میڈیا میں وائرل میں وائرل ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بھارت کو داددیتا ہوں جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی، امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت روس سےتیل منگوا رہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ یورپی سفیروں نے خط لکھ کر سفارتی پروٹوکول توڑا، کسی سفیر کو حق نہیں پہنچتا ہماری خارجہ پالیسی میں مداخلت کرے، کیا ہم غلام ہیں جو آپ کے کہنے پر روس کی مذمت کریں؟ان کا مزید کہناتھا کہ بھارت کو داددیتا ہوں جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی، امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت روس سےتیل منگوا رہاہے۔
Today our PM is the darling of Indian media/PM’s yesterday “ strategic speech” and Strategic praise of India gives boast to Moodi ( praising media May be an outburst on neutral Strategic affairs in Pakistan where he needs support rather than neutrality to combat no confidence ) pic.twitter.com/1tpOMBp8Rw
— Kamran Shahid (@FrontlineKamran) March 21, 2022
وزیراعظم پاکستان کا یہ بیان بھارتی میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔ وزیراعظم کے اس بیان کو بھارت میں نریند مودی حکومت کے حامی دھڑا دھڑ سوشل میڈیا پر شئیر کر رہے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان کے بھارت کی تعریفیں کرنے کا بیان پر بھارت میں تجزیے اور تبصرے بھی جاری ہیں۔
