English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والے کو بے غیرت سمجھتا ہوں، پی ٹی آئی رکن اسمبلی احمد حسین دیہڑ

القمر

تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والے کو بے غیرت سمجھتا ہوں۔ تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن اسمبلی نہیں جائوں گا۔

احمد حسین دیہڑ کا کہنا تھا کہ اپنے حلقے کے مسائل پر کافی عرصے سے احتجاج کر رہا تھا لیکن میری بات سنی نہیں گئی۔ مطالبے پورے نہیں کئے گئے اور اوپر سےالزام لگا رہے ہیں کہ میں نے پیسے لئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی جماعت تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں اور کسی اور کے ساتھ جانے کا اعلان نہیں کیا۔ مطالبات پورے نہ ہوئے تو سیاست چھوڑ کر گھر بیٹھ جاؤں گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت ہی نہیں کروں گا۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں نے اپوزیشن سے ملاقات کی نہ ہی سندھ ہاؤس گیا۔ اپوزیشن جانتی ہے میں وقت پر حکومت کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں۔ میں دغا کرنیوالا نہیں تھا اور نہ ہی اب کروں گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے