English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم بتائیں سعودی شہزادے کی گھڑی کس نے بیچی؟ جواب ٹی وی پر حلف کیساتھ دیں تو مانوں گا

القمر

تحریک انصاف کے باغی رکن قومی اسمبلی باسط بخاری نے وزیراعظم عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ ایک شہزادے نے آپ کو تحفے میں جو گھڑی دی تھی وہ کس نے کہاں بیچی؟ آپ کو پتہ ہے یا نہیں؟

جیو نیوز پر حامد میر کے پروگرام ”کیپیٹل ٹاک” میں گفتگو کرتے ہوئے باسط بخاری کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان سے کچھ سوالات پوچھنا چاہتا ہوں لیکن وہ ان سوالات کا جواب حلف کے ساتھ ٹی وی پر دیں تو مانوں گا۔

باسط بخاری کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں جو پوسٹنگز اور ٹرانسفرز ہوتی رہیں، اور جو وزیراعظم ہائوس سے احکامات بزدار حکومت کو جات رہے، ان تبادلوں اور تقرریوں کے نتیجے میں جو پیسوں کی لین دین ہوتی رہی، کیا یہ تمام چیزیں عمران خان کے علم میں نہیں تھیں؟

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ کیا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اس کے بھائیوں نے ایس ایچ اوز لیول تک جو تبادلے اور تقرریاں کیں اور کرپشن میں ملوث رہے۔ اس بات کا بھی وزیراعظم کو علم نہیں تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائیوں نے صوبے کے ہر محکمے سے پیسے وصول کئے۔ ماضی میں کسی وزیراعلیٰ نے اتنے چھوٹے لیول پر پیسے نہیں کھائے ہونگے لیکن اس کے بھائیوں، فیملی کے ارکان اور سسر نے یہ کام کئے۔

انہوں نے کہا کہ کیا وزیراعظم عمران خان صاحب میرے ان سوالوں کو حلف اٹھا کر جواب دے دیں گے کہ نہیں ایسا نہیں ہو رہا تھا۔ اور اس کے علاوہ لاہور میں فرح گجر صاحبہ نے جو کچھ بھی کیا، اس بارے میں بھی خان صاحب لاعلم تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سعودی عرب کے شہزادے کی جو گھڑی بیچی گئی تھی، کیا اس بارے میں بھی عمران خان کچھ نہیں جانتے؟ وہ ٹی وی پر آ کر حلفاً بیان دے دیں کہ ان چیزوں کے بارے میں ان کے علم میں کچھ نہیں ہے۔

باسط بخاری نے مزید کہا کہ کیا نیویارک میں علیمہ بی بی نے سلائی مشینوں سے جو پراپرٹی بنائی اس کا بھی ان کو نہیں پتا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے