English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین: روس مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہا ہے

القمر

یوکرین نے کہا ہے کہ روس نے ہرسن میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے تشدد کا سہارا لیا ہے۔

یوکرین مسلح افواج کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق روسی یونٹوں نے یوکرین کے شہر ہرسن میں مظاہرین کے خلاف سٹن بم اور اسلحے کی آواز کا استمال کیا ہے۔

رائٹرز کی شائع کردہ ایک ویڈیو میں، اطراف میں گولیاں گرنے کے دوران، انسان بچنے کے لئے بھاگتے دوڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔ مظاہرے کی جگہ دھوئِں کی لپیٹ میں آئی ہوئی ہے اور اسلحے کی بلند آوازیں آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد ہرسن، روس کے قبضے میں جانے والا پہلا بڑا شہر تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے