English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماسکو کے ساتھ مذاکرات میں معمولی پیش رفت ہو رہی ہے:زیلنسکی

القمر

روسی اور یوکرینی فوجوں کے مابین شدید لڑائی کے باوجود یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے مطابق ماسکو کے ساتھ مذاکرات میں معمولی پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے حکومتی نمائندے تقریباً ہر روز روسی نمائندوں سے بات چیت کر رہے ہیں تاہم اب تک اس کے کوئی بڑے اور ٹھوس نتائج سامنے نہیں آئے۔

یوکرینی صدر نے روسی مسلح افواج پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ شدید لڑائی کا مرکز بن چکے شہر ماریوپول سے عام شہریوں کے انخلا کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہی اور اس عمل کو ناکام بنانے کی کوشش میں ہے۔

واضح رہے کہ اس بندرگاہی شہر میں شہریوں کو انتہائی تکلیف دہ حالات میں خوراک، پانی اور ادویات کی کمی کا سامنا بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے