English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائجیریا کی ریاست کدونا میں مسلح حملے میں 34 افراد ہلاک

القمر

نائجیریا کی ریاست کدونا میں مسلح حملے میں 34 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایک تحریری بیان میں، کدونا اسٹیٹ کی داخلی سلامتی اور داخلی امور کے کمشنر سیموئیل ارووان نے کہا کہ مسلح افراد  نے 20 مارچ کو صوبے کے کوورا علاقے میں ایک حملہ کیا۔

ارووان نے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے حملے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

"افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب تک 34 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں 2 فوجی بھی شامل ہیں۔”

ارووان نے آگاہی کراتے ہوئے کہا کہ حملے میں 200 مکانات، 32 دکانیں، 3 گاڑیاں اور 17 موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی۔

صوبے میں بڑھتے ہوئے تشدد کے پیش نظر جماعہ اور کورہ اضلاع میں کرفیو کا نفاذ کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 17 مارچ کو ریاست کدونا میں مسلح افراد کے حملے میں دو افراد ہلاک اور 46 افراد کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے