ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

او آئی سی اسلام آباد اعلامیے میں قبرصی ترکوں کے ساتھ یکجتی کا اظہار

اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48ویں اجلاس کے حتمی اعلامیے میں قبرصی ترکوں  کے ساتھ یکجہتی کرنے  کا پیغام دیا گیا  ہے ۔

"اسلام آباد اعلامیہ” 22-23 مارچ کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ OIC 48 ویں وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور  کرلیا گیا ہے۔

اعلامیے میں عالم اسلام کے مشترکہ مفادات کے فروغ اور تحفظ کے عزم پر زور دیا گیا۔

اعلامیے میں مسلمانوں کے لیے مسئلہ فلسطین اور القدس کی اہمیت پر ایک بار پھر زور دیا گیا اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور 1967 کی سرحدوں والی آزاد فلسطینی ریاست اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت قرار دینے کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

اعلامیہ میں جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا، جموں و کشمیر میں بھارت کی غیر قانونی طور پر بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔

اعلامیے میں مالی، افغانستان، صومالیہ، سوڈان، آئیوری کوسٹ، یونین آف کوموروس، جبوتی، بوسنیا اور ہرزیگووینا، جموں و کشمیر اور قبرصی ترکوں  کے ساتھ یکجہتی قائم کرنے  اور امن، سلامتی اور خوشحالی کے ساتھ رہنے کی ان کی خواہشات پر زور دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں