ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد اور پنڈی میں میٹرو بس سروس غیرمعینہ مدت کیلیے بند کرنے کا اعلان

 اسلام آباد: سیاسی جماعتوں کے جلسے جلوسوں کے باعث جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کے پیش نظر انتظامیہ نے میٹرو بس سروس کو بند کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی والے اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے سے گریز کریں، فواد چوہدری کی وارننگ

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس سروس غیر معینہ مدت تک بند رہے گی اور امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے پر سروس بحال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ نے شہر اقتدار میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز اور ایف سی کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں