English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

القمر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر فورٹ میں آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 27 اور 28 مارچ 2022 کی رات سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع جھلر فورٹ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا.

پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ‘ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ایک دہشت گرد کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ باقی دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے’۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ‘ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے’۔

پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ‘مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے’۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا‘۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 21 مارچ کو بھی خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے بلورو میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ 2 جوانوں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے 10 مارچ کو بھی وزیرستان کے قبائلی اضلاع میں خفیہ اطلاعات پر دو آپریشنز کیے گئے تھے، جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے اور ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔

یاد رہے اس سے قبل سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 26 فروری کو خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیر ستان کے علاقے اسپن وام میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی آپریشن کیا گیا تھا جس میں ایک دہشت گرد کو ہلاک ہوا تھا۔

منبع: ڈان نیوز

The post سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے