ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں کرفیو کے دوران مسلمانوں کے گھروں کوآگ لگا دی گئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست را جستھان میں کرفیو کے دوران مسلمانوں کے 40گھروں کوآگ لگا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ریاست را جستھان کے علاقے کرولی میں ہندوانتہاپسندوں اورپولیس نے مل کر24 گھنٹوں کے اندرمسلمانوں کے 40 گھروں کوآگ لگا دی۔ مسلمانوں کی اکثریت والے علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں مسلمانوں کے جلتے گھروں سے بلند ہوتے آگ کے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں۔کرولی میں ہندوانتہاپسندوں نے موٹرسائیکل  ریلی نکالنے کے دوران مسلمانوں کے گھروں اوردکانوں پرحملے کئے اورلوٹ مار کی۔

ہندوانتہاپسندوں نے ریلی میں مسلمانوں کوہندوں کے انتہاپسند نعرے لگانے پربھی مجبورکیا۔ پولیس نے مسلمانوں کی مدد کرنے کے بجائے حسب روایت ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیا۔مسلمانوں پرہندوانتہاپسندوں کے تشدد سے 100 سے زائد مسلمان زخمی ہوگئے۔ کرولی میں ہندوانتہاپسندوں کے مسلمانوں پرحملوں اورمسلمانوں کی دکانوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیونافذ کیا گیا تھا۔

The post بھارت میں کرفیو کے دوران مسلمانوں کے گھروں کوآگ لگا دی گئی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں