ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین: پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو نتائج کا ذمہ دار امریکہ ہو گا

چین نے کہا ہے کہ اگر امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو سخت تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

چین گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی خبر کے مطابق چین وزارت خارجہ کے ترجمان کاو لیجئین نے 10 اپریل کو پلوسی کے متوقع دورہ تائیوان سے متعلق خبروں کا جائزہ لیا ہے۔

کاو نے کہا ہے کہ یہ دورہ چین۔ امریکہ تعلقات کو سنجیدہ سطح پر متاثر کرے گا۔ اگر پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو سخت تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیجنگ انتظامیہ، امریکہ اور تائیوان کے درمیان ہر نوعیت کے سرکاری تعامل کے خلاف ہے۔ امریکہ کا اس دورے کو منسوخ کرنا ضروری ہے۔

کاو نے کہا ہے کہ مذکورہ دورے سے پیدا ہونے والے منفی اثرات کا ذمہ دار امریکہ ہو گا۔

واضح رہے کہ 10 اپریل ‘تائیوان کی فوجی امداد پر مبنی’ امریکہ۔تائیوان تعلقات قانون کی منظوری کی 43 ویں سالگرہ کا دن ہے۔

بیجنگ انتظامیہ "واحد چین” کے موقف کے ساتھ تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتی ہے۔ چین، آبنائے تائیوان اور اس کے اطراف میں فوجی موجودگی کے ساتھ ساتھ تائیوان کے عالمی ممالک کے ساتھ خود مختارانہ تعلقات قائم کرنے کے اور اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں اس کی نمائندگی کے، خلاف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں